مانچسٹر، 08 جولائی (ایجنسی) ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ منگل کو عالمی کپ سیمی فائنل میں اترنے سے پہلے وہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو یاد دلائیں گے کہ اب سے 11 سال پہلے 2008 میں ان کا انڈر -19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں مقابلہ ہوا تھا۔
وراٹ اور
ولیمسن انڈر -19 ورلڈ کپ میں اپنی اپنی ٹیموں کے کپتان تھے اور اب آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھی وہ اپنی اپنی ٹیموں کے کپتان ہیں۔
وراٹ کی کپتانی میں ہندستانی انڈر -19 ٹیم نے نیوزی لینڈ کو تین وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی اور پھر خطاب پر بھی قبضہ کیا تھا۔