دبئی ، 30 ستمبر (یو این آئی) رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کپتان وراٹ کوہلی نے بدھ کے روز یہاں راجستھان رائلز کے خلاف آئی پی ایل 14 کا 43 واں میچ جیتنے کے بعد کہا کہ ٹیم نےمسلسل دو میچوں میں گیند کے ساتھ مضبوطی سے واپسی کی جو کہ اچھی علامت ہے
وراٹ نے میچ کے بعد کہا ، “ٹی 20 کرکٹ میں اگر آپ گیند سے دباؤ کو کنٹرول کر سکتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ صحیح سمت میں جا رہے ہیں ہم نے واپسی کی اور غلبہ حاصل کیا۔
175 کا اسکور مسابقتی ہوتا۔
دوسری اننگز میں بھی بلے بازی کے لیے وکٹ بہت اچھی تھی۔