ممبئی، 15 جولائی (یو این آئی) خراب دور سے گزر رہے وراٹ کوہلی کی ٹیم میں جگہ کو لے کر ماہرین اور سابق کرکٹرز سوال اٹھا رہے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ان کے نام نہ ہونے پر معاملہ ایک بار پھر گرم
ہو گیا ہے۔
اگرچہ بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے کوہلی کی عدم موجودگی کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے خود بورڈ سے آرام کی درخواست کی تھی۔