نئی دہلی، 25 فروری (یو این آئی ) دنیا کے نمبر ایک بلے باز اور کپتان وراٹ کوہلی کی نیوزی لینڈ کے دورے میں بلے سے ناکامی ٹیم انڈیا کو بھاری پڑ رہی ہے۔
وراٹ نیوزی لینڈ کے دورے میں اپنی صلاحیتوں سے کوسوں دور ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ٹیم انڈیا کو ون
ڈے سیریز میں 0-3 سے اور ویلنگٹن میں پہلے ٹیسٹ میں 10 وکٹ کی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اگرچہ اس سے پہلے ہندستان نے ٹی -20 سیریز 5-0 کے ریکارڈ فرق سے جیتی تھی لیکن اس وقت ٹیم میں روہت شرما جیسے تجربہ کار بلے باز موجود تھے جو ٹیم کو سنبھال رہے تھے۔