سڈنی ، 11 دسمبر (یو این آئی)ایک ہفتہ بعد آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ہندستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان جمعہ کے روز شروع ہوئے دوسرے پریکٹس میچ میں ہندستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی بلے بازی کرنے نہیں اترے اور وہیں بینچ پر بیٹھے رہے حالانکہ وراٹ نے پہلے ہی یہ اشارہ دے دیا تھا کہ شاید وہ
وارم اپ کھیل میں بلے بازی کرنے نہیں آئیں گے اور ٹیسٹ میچ کے لئے الگ سے اپنی تیاری کریں گے۔
دوسرے پریکٹس میچ میں وراٹ کے علاوہ لوکیش راہل ، چتیشور پجارا ، روی چندرن اشون ، امیش یادو اور کلدیپ یادو بھی نہیں کھیل رہے ہیں۔
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 17 دسمبر سے سڈنی میں گلابی گیند سے شروع ہونا ہے۔