نئی دہلی/1مارچ(ایجنسی) ہندستان کی اسٹار پہلوان ونیش پھوگاٹ نے کرغزستان کے بشکیک میں چل رہی سینئر ایشیائی کشتی چمپئن شپ میں جمعرات کو خواتین کی 50 کلوگرام کلاس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیت لیا جبکہ سنگیتا نے 59 کلوگرام میں کانسی کا تمغہ جیتا ۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">یہاں موصول اطلاعات کے مطابق ان دو تمغوں کے ساتھ مقابلہ میں ہندوستان کے تمغوں کی تعداد چار پہنچ گئی ہے تاہم ہندستان کو ابھی پہلے طلائی تمغہ کی تلاش ہے۔
اس سے پہلے مرد گریکو رومن کلاس میں راجندر نے 55 کلوگرام میں اور ہرپریت نے 82 کلوگرام میں ملک کو کانسی دلائے تھے۔