نئی دہلی ، 08 اکتوبر (یو این آئی) وجے ویر سدھو اور ریدم سانگوان کی ہندوستانی جوڑی نے جمعرات کے روز پیرو کے لیما میں بین الاقوامی شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن (آئی ایس ایس ایف) جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ میں مکسڈ ریپڈ فائر پسٹل مقابلے کے فائنل
میں جیت درج کرتے ہوئے طلائی تمغہ اپنے نام کرتے ہوئے ہندوستان کو مقابلے میں دسواں طلائی تمغہ دلایا۔
وجے ویر اور ریدم نے طلائی تمغہ میچ میں کنیاکوم ہیرون فوم اور شرواکون ترینیفاکورن کی تھائی لینڈ کی جوڑی کو نو۔ ایک سے شکست دی۔