نئی دہلی، یکم جنوری (یو این آئی) ہندوستان کے چیف سلیکٹر چیتن شرما نے اعتراف کیا ہے کہ وراٹ کوہلی کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا سلیکشن پینل کا فیصلہ ان کے ٹی 20 کپتانی سے دستبردار ہونے کے فیصلے کے بعد کیا ہے انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ میٹنگ میں موجود سبھی سلیکٹر کے ساتھ ساتھ بی سی سی آئی کے صدر سورو
گنگولی نے وراٹ سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی تھی چیتن نے جمعہ کو ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کے اعلان کے موقع پر کہا،’یہ سلیکٹر کا فیصلہ تھا کہ وائٹ بال فارمیٹ میں ایک کپتان رکھا جائے۔
یہ یقیناً ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن سلیکٹر کو سخت فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔