آکلینڈ، یکم جنوری (ایجنسی) چھٹی سیڈ امریکہ کی وینس ولیمز نے یہاں کھیلے جارہے اے ایس بي كلاسك ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ پہلے ہی راؤنڈ میں منگل کو سات بار کی گرینڈ سلیم چمپئن Victoria Azarenka وکٹوریہ ازارینکا کو تین سیٹوں کی جدوجہد میں 6-3، 1-6، 6-3 سے شکست دے کر باہر کر دیا۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">دنیا کی دو سابق نمبر ایک کھلاڑیوں کے درمیان خواتین کے سنگلز کے پہلے دور میں وینس اور بیلاروس کی ازارینکا نے دو گھنٹے سے زیادہ وقت تک ٹینس سینٹر میں جدوجہد کی اور بالآخر امریکی کھلاڑی نے پانچ برس میں پہلی بار دو بار آسٹریلین اوپن چمپئن ازارینکا پر جیت درج کرلی۔ وینس نے جیت کے بعد کہاکہ آج کا میچ میرے لئے آسان نہیں تھا، شاید یہ میرا اب تک کا سب سے مشکل پہلے راؤنڈ کا میچ تھا۔