نئی دہلی، 25 دسمبر (یواین آئی) جاپان کی راجدھانی ٹوکیو میں آئندہ برس منعقد ہونے والے اولمپک کا کوٹہ حاصل کرنے والی تمغہ کی مضبوط دعویدار خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کے 40 روزہ یوروپین دورے کے غیرملکی کوچنگ کیمپ کو جمعہ کے روز منظوری مل گئی۔
مرکزی وزارت کھیل
نے ونیش کو یہ منظوری ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹاپس) کے تحت دی ہے جس میں ان کے کوچ والر اوکاس، ٹریننگ جوڑی دار پرینکا پھوگاٹ اور ان کی فیزیو پورنما اینگومدر بھی شامل ہیں۔
ونیش 28 دسمبر 2020 سے 24 جنوری 2021 تک ہنگری میں بوڈاپیسٹ کے وساس اسپورٹس کلب میں پریکٹس کریں گی۔