: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سڈنی، 22 جنوری (یواین آئی) آسٹریلیا کے کرکٹر عثمان خواجہ نے فلسطینی بچوں کی مدد کیلئے اپنے جوتے نیلام کرنے کا اعلان کر دیا واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عثمان خواجہ کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں آئی سی سی نے یہ جوتے پہننے سے روک
دیا تھا عثمان خواجہ نے جوتوں کی نیلامی کا اعلان سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیلامی 12 فروری تک جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ اس سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی یونیسف چلڈرن آف غزہ کے لیے ہو گی، بچوں کو آپ کی مدد کی پہلے سے بہت زیادہ ضرورت ہے۔