the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
آئی اےاین ایس:

سڈنی: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیاٹر عثمان خواجہ نے فلسطینی بچوں کی مدد کے لئے بڑا اعلان کردی ہے۔غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف آسٹریلیائی کرکٹر عثمان خواجہ ہرفورم پر اظہار یکجہتی کی کوشش کررہے ہیں اور اسرائیلی مظالم کو دنیا کے سامنے آشکار کررہے ہیں۔ عثمان خواجہ نے گزشتہ ماہ پاکستان کے خلاف برتھ ٹسٹ میں ”تمام زندگیاں برابر ہیں“ کا نعرہ لکھے جوتے پہن کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا تھا تاہم آئی سی سی ان کے آڑے آگیا تھا اور انہیں یہ جوتے پہننے سے روک دیا تھا۔ تاہم اب آسٹریلیوی اوپنر نے ان ہی جوتوں کو نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے جس حاصل شدہ آمدنی وہ غزہ کے بچوں



کی مدد کے لئے استعمال کی جائے گی۔ عثمان خواجہ نے یہ اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر کرتے ہوئے کیا ہے جس کے مطابق یہ نیلامی 12فروری تک جاری رہے گی۔کرکٹر نے کہاکہ اس سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی یونیسف چلڈرن آف غزہ کے لئے ہوگی کیونکہ اس وقت وہاں کے بچوں کو دنیا کی مدد کی پہلے سے بہت زیادہ ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ان ہی نعرے لکھے جوتوں کی پرنٹ والی ٹی شرٹ پر فلسطینیوں سے یکجہتی کے نعرے درج کرکے ملبوسات بنانے والی کمپنی سے معاہدہ کیاتھا۔ عثمان خواجہ نے سوشل میڈیاپر ٹی شرٹس خریدنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے حاصل ہونے والی رقم اقوام متحدہ کی تنظیم ”یونیسف چلڈرن آف غزہ“کو دی جائے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.