لکھنؤ، 21 دسمبر (یواین آئی) اترپردیش کے شہر آگرہ میں 23 سے 27 دسمبر کے بیچ 67 ویں ’اسٹیگ‘ اترپردیش اسٹیٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کھیلی جائے گی۔
آگرہ ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کی سکریٹری الکا شرما نے پیر کو بتایا کہ اترپردیش ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن
اور آگرہ ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پانچ روزہ مقابلہ اکلوویہ انڈور اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں ریاست کے تقریباً225 کھلاڑی دس زمروں (لڑکوں اور لڑکیوں) میں مقابلہ کریں گے۔
دس زمروں میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے میچ دو سیشن میں کھیلے جائیں گے۔