نئی دہلی، 14 اگست (یواین آئی) انڈر-19 عالمی کپ کی فاتح ہندوستان کرکٹ ٹیم کے کپتان انمکت چند نے امریکہ میں مائنر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) کے 2021 سیزن کے لئے سلیکون ویلی اسٹرائکرس کے ساتھ ایک معاہدہ پردستخط کئے ہیں۔
جمعہ کو ہندوستانی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کرنے والے انمکت ہفتہ کو ٹویوٹا مائنر لیگ کرکٹ چیمپئن شپ میں مورگن ہل آوٹ
ڈور اسپورٹس کامپلیکس میں سوشل لیشنگس کے خلاف سلیکون ویلی اسٹرائکرس کے لئے ڈیبیوکریں گے۔
لیگ کی ویب سائٹ کے مطابق 28 سالہ انمکت نے سین فرانسسکو خلیجی علاقے میں منتقلی کرلی ہے اوراگلی نسل کے امریکی کرکٹروں کے ساتھ کھیل کراورانہیں صلاح دے کر امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کی حمایت کرنے کے لئے میجر لیگ کرکٹ کے ساتھ کثیرسالہ معاہدے پردستخط کئے ہیں۔