the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/26جنوری(ایجنسی) ٹیم انڈیا نے آج انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مقابلے میں بنگلہ دیش کو 133 رنوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ اب سیمی فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ پاکستانی کرکٹ ٹیم سے 30 جنوری کو ہوگا۔

بتادیں کہ ہندوستان ساتویں مرتبہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا ہے۔


ہندوستان کی جیت کے ساتھ اب سیمی فائنل میں کھیلنے والی چاروں ٹیموں کی تصویر صاف ہوگئی ہے۔ ایک سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور افغانستان کا مقابلہ ہوگا جبکہ دوسرا مقابلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ہوگا۔ ان چاروں ٹیموں



میں سے جو دو ٹیمیں جیتیں گی، ان کا مقابلہ انڈر 19 کے فائنل میچ میں ہوگا۔ 


ہندوستان نے 7ویں بار انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ اب تک بھارت نے پانچ سیمی فائنل مقابلوں میں جیت حاصل کی ہے جبکہ ایک میچ میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کوارٹر فائنل مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کے کپتان پرتھوی شاہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ ہندوستانی ٹیم نے 50 اوورس میں 265 رن بنائے۔ 

جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 266 رن کا تعاقب کرتے ہوئے 131 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.