کرائسٹ چرچ،/29جنوری(ایجنسی) تیز گیندباز جوناتھن مارلو(24 رن پر چار وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کے بعد جیک ایڈورڈز (72) کی بہترین اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں میچ میں افغانستان کو چھ وکٹ سے شکست دے کر انڈر 19 کرکٹ عالمی کپ کے فائنل میں پیر کو داخلہ حاصل کر لیا۔
nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہیں ہوسکا۔
افغانستان نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن آسٹریلیا کے بالرز نے بہترین بالنگ کی مدد سے میچ میں گرفت مظبوط کر لی وقفے وقفے سے افغانستان کے بلے باز آؤٹ ہوتے گئے اور پوری ٹیم 181 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔