کرائسٹ چرچ/24جنوری(ایجنسی) علی زریاب کی لگاتار دوسری نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو بدھ کے روز تین وکٹ سے ہراکر آئی سی سی انڈر۔
19 کرکٹ
عالمی کپ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتےہوئے مقررہ 50 اورروں میں 9 وکٹ کے نقصان پر 189 رن بنائے جس کے جواب میں پاکستان نے ایک وقت 111 رن پر پانچ وکٹ گنوانے کے بعد علی کے ناٹ آؤٹ 74 رن سے 47.5 اووروں میں سات وکٹ پر 190 رن بناکر جیت اپنے نام کرلی۔