: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی/29جون(ایجنسی) ہندستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ بچپن میں انہیں ٹینس کھیلنے پر کہا گیا کہ یہ کالی ہوجائے گی اور اس سے کوئی شادی نہیں کرے گا۔
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ویمن انڈیا کے نغمے 'مجھے حق ہے' کی افتتاحی تقریب میں شر کت کے موقع پر
کہا کہ انہوں نے صرف 6 برس کی عمر میں ٹینس کھیلنا شروع کیا،اس دور میں یہ بھی سننے کو نہیں ملتا تھا کہ حیدرآباد کی کوئی لڑکی ٹینس کھیلتی ہے۔
ثانیہ مرزا نے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بارے میں بتایا کہ جب میرے والدین نے میرے انکل آنٹی کو میرے ٹینس کھیلنے کے متعلق آگاہ کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ کالی ہوجائے گی، پھر دیکھنا کوئی اس سے شادی نہیں کرے گا۔