: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کراچی،12جولائی (ایجنسی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ (12 جولائی) کو متنازعہ بلے باز عمر اکمل کو 12 مہینے کے مرکزی معاہدہ پانے والے 35 کھلاڑیوں کی فہرست سے ہٹا دیا جبکہ کپتان سرفراز احمد کو محمد عامر اور یاسر شاہ کے ساتھ سب سے اوپر کیٹیگری میں رکھا ہے. قومی سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ سے مشورہ کرنے کے بعد پی سی بی نے یہ فیصلہ کیا جس سے عمر اکمل کو صاف پیغام دے دیا گیا ہے کہ انہیں اپنے رویے اور فٹنس پر کام کرنا ہوگا.
اکمل کو انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی سے پہلے فٹنس ٹیسٹ میں ناکام رہنے کی وجہ سے وطن بھیج دیا گیا تھا.
انہیں اپریل میں فٹنس وجوہات ہی ویسٹ انڈیز کے دورے سے بھی باہر رکھا گیا تھا. پی سی بی ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بہت سے نوجوان کھلاڑیوں کو مرکزی معاہدہ کیا گیا ہے کیونکہ قومی ٹیم میں حال میں کچھ سینئر کھلاڑیوں کے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے. گزشتہ چند ماہ میں پاکستان کے سینئر کھلاڑیوں یونس خان، شاہد آفریدی اور مصباح الحق نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہا تھا.
جن کھلاڑیوں کو 'اے' کیٹیگری میں رکھا گیا ہے، ان میں اظہر علی، شعیب ملک، سرفراز احمد، یاسر شاہ، محمد حفیظ اور محمد عامر شامل ہیں. بابر اعظم، عماد وسیم، اسد شفیق اور حسن علی کو کیٹیگری 'بی' میں جگہ دی گئی ہے.