دبئی،17مارچ(یواین آئی) کرکٹ میں بدعنوانی اب خوشحال متحدہ عرب امارات جیسے ممالک کے کھلاڑی بھی کرنے لگے ہیں۔
اور اسی کرپشن کی پاداش میں اس ملک کے ’داغدارکرکٹرز‘ کیفرکردار تک پہنچ گئے جب کہ سابق کپتان محمد نوید اور شیمان انور بٹ پر 8 برس کیلئے کرکٹ کے دروازے بند کردیئے گئے۔
آئی سی سی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے یو اے
ای کے سابق کپتان محمد نوید اور شیمان انور کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا تھا، اب دونوں پر 8، 8 برس کیلئے کرکٹ کے دروازے بند کردیئے گئے، سزا کی مدت 16 اکتوبر 2019 سے شمار ہوگی جب انھیں معطل کیا گیا تھا، جس کے بعد دونوں کے خلاف غیرجانبدار ٹربیونل میں کارروائی کا آغاز ہوا، جس میں دونوں طرف سے تحریری اور زبانی دلائل دیئے گئے۔