دبئی 16 مارچ (یواین آئی) متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے کپتان محمد نوید اور اوپنر شیمان انور بٹ کو بدعنوانی کے لئے قصوروارپائے جانے کے بعد ان پر بین الاقوامی کرکٹ کونسل آئی سی سی نے آٹھ سال کی پابندی لگادی
ہے۔
آئی سی سی کی اینٹی کرپشن یونٹ نے ان دونوں کرکٹروں کو اس سال جنوری میں کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کے لئے قصوروارپایا تھا۔
کرکٹ کے عالمی ادارے نے نوید اوربٹ کو سبھی طرح کے کرکٹ سے آٹھ سال کے لئے پابندی لگادی ہے۔