the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کرائسٹ چرچ/30جنوری(ایجنسی) شبھم گل (ناٹ آؤٹ 102) کی شاندار سنچری کے بعد ایشان پوریل (17 رن پر چار وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کی بدولت نوجوان ہندوستانی کھلاڑیوں نے منگل کو اپنے روایتی حریف پاکستان کو 203 رنوں کی کراری شکست دے کر آئی سی سی انڈر -19 کرکٹ عالمی کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔ ہندوستانی کپتان پرتھوی شا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اووروں میں نو وکٹ پر 272 رن کا اسکور بنایا۔ اس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 29.3 اووروں میں محض 69 رن کے معمولی اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔ ہندستان نے اسی کے ساتھ عالمی کپ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اپنی ناقابل شکست آرڈربھی برقرار رکھا اور اب خطاب کے لئے اس کا مقابلہ آسٹریلیا کے ساتھ 3 فروری کو ماؤنٹ مانگنوئي میں ہوگا۔




style="font-family: " jameel="" noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">ٹیم انڈیا کی فتح میں اس کے اسٹار بلے باز شبھم کا اہم کردار رہا جنہوں نے موجودہ ٹورنامینٹ میں مسلسل چھٹی مرتبہ 50 سے زیادہ کا اسکور بنایا۔ انہوں نے 94 گیندوں میں سات چوکے لگاکر ناٹ آؤٹ 102 رن بنائے ۔ اوپنر اور کپتان پرتھوی شا ن ے 41 رن اور منجوت کالرا ن ے 47 رن بناکر ٹیم کو اچھی شروعات دلائی۔ دوسری جانب بڑے ہدف کے سامنے پاکستان کے بلے باز وں کی کارکردگی مایوس کن رہی اور ٹیم 100 رنوں تک بھی نہیں پہنچ سکی اس کے صرف تین بلے باز دہائی کے ہندسے تک ہی پہنچ سکے جن میں روہیل ناظر نے 18 رنوں کی بڑی باری کھیلی۔ سعد خان 15 اور محمد موسا نے ناٹ آؤٹ 11 رن بنائے۔ ہندستانی گیندبازوں میں ایشان چھ اووروںمیں 17 رن دیکر چار وکٹ حاصل کرکے کامیاب رہے ۔ شیوا اور ریان پراگ کو دو دو وکٹیں ملیں جبکہ انکل رائے اور ابھیشیک شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.