نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی ) ہندستان پہلی بار انڈر -17 خاتون ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے اور اس کا انعقاد دو سے 21 نومبر ملک کے پانچ شہروں احمد آباد، بھونیشور، گوہاٹی، کولکتہ اور نوی ممبئی میں ہوگا جس میں دنیا کی 16 بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے لئے اپنا چیلنج پیش کریں گی۔
مرکزی وزیر کھیل كرن ریجیجو، آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف)
کے صدر پرفل پٹیل، فیفا کی چیف لیڈی فٹ بال افسر سارائے باریمین اور فیفا کے یوتھ ٹورنامنٹوں کے سربراہ رابرٹو گراسی نے ٹورنامنٹ کے شروع ہونے میں 258 دن باقی رہتے منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں میزبان شہروں اور میچ پروگرام کا اعلان کیا۔
ریجیجو نے اس موقع پر کہاکہ ہم نے فیفا پر زور دیا تھا کہ وہ انڈر -17 خاتون ورلڈ کپ کی میزبانی کے لئے ہمیں ایک اضافی شہر اور دے۔