سڈنی، 14 نومبر (یو این آئی) وراٹ کوہلی کی قیادت والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف آئندہ سیریز کے لئے سڈنی پہنچنے کے دو دن بعد سنیچر کو یہاں اپنا پہلا آؤٹ ڈور پریکٹس سیشن شروع کردیا
ہے۔
ہندوستانی ٹیم آئی پی ایل 2020 کے فائنل کے اگلے دن یعنی 11 نومبر کو دوبئی سے آسٹریلیا کےلئے روانہ ہوگئی تھی۔
ٹیم انڈیا جمعرات کو آسٹریلیا پہنچی اور ابھی 14 دنوں کے کوارنٹائن میں رہے گی۔