نئی دہلی، 2 جولائی (یو این آئی) روس کے اوفا میں 16 سے 22 اگست 2021 تک ہونے والی جونیئر عالمی کشتی چمپئن شپ کے لئے ہندوستانی کشتی فیڈریشن مقابلوں میں حصہ لینے والے پہلوانوں کے لئے سلیکشن ٹرائل دلی کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں پانچ
جولائی کو صبح 9 بجے منعقد کرنے جارہا ہے۔
ٹرائل فری اسٹائل، گریکو رومن اسٹائل اور خواتین کشتی کے سبھی 10 وزن زمروں میں منعقد کیا جائے گا۔
صرف 2021 جونیئر قومی چمپئن شپ کے تمغہ یافتہ ہی مذکورہ تربیت میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔