لندن، 7جون (یو این آئی) انگلینڈ میں نئے کورینٹائن پروٹوکول کے سبب نیوزی لینڈ کے تیز گیندباز ٹرینٹ بولٹ انگلینڈ کے خلاف موجودہ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں حصہ لے سکتے ہیں۔
آئی پی ایل 14کے ملتوی ہونے کے بعد نیوزی لینڈ واپس آنے والے بولٹ کی پہلے صرف ہندستان کے خلاف عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں
کھیلنے کی امید تھی۔
بولٹ گزشتہ ہفتہ کے آخر میں انگلینڈ میں اپنی ٹیم میں شامل ہوئے تھے اور کورینٹائن ضوابط میں چھوٹ کے ساتھ وہ سیدھے مشق شروع کرنے میں کامیاب رہے تھے اور اب ساوتھمپٹن میں ڈبلیو ٹی سی فائنل میں ہندستان کا سامنا کرنا سے پہلے ان کے پاس انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں مشق کرنے کا موقع ہے۔