واشنگٹن، 15 اگست (یواین آئی) ٹاپ سیڈ یافتہ امریکہ کی سیرینا ویلیمس کو 116 ویں رینکنگ کی ہم وطن کھلاڑی شیلبی روجرس نے ٹاپ سیڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں سنیچر کے روز 1-6 ، 6-4 ، 7-6 (5) سے حیرت انگیز طور پر شکست دے
دی۔
دو گھنٹے سات منٹ تک چلے اس مقابلے میں روجرس نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے اپنے کیریئر میں تیسری مرتبہ کسی ٹاپ 10 کھلاڑی کے خلاف جیت درج کی۔
روجرس کا 2016 میں ریو سے یہ پہلا ڈبلیو ٹی اے سیمی فائنل ہے۔