امپھال، 3جولائی (یو این آئی) نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی (این ایس یو)، منی پور نے فزیکل فاونڈیشن آف انڈیا (پیفی) کی طرف سے فراہم کی گئی تکنیکی مدد کے ساتھ سنیچر کو ’ٹوکیو اولمپک 2021میں ہندستان کے دور ہ اور امید‘ عنوان پر ایک قومی ویبنار کا انعقاد کیا۔
اس ویبنار میں پدم بھوشن اور
دروناچاریہ انعام یافتہ پلیلا گوپی چند ویبنار کے مہمان خصوصی تھے۔
گوپی چند نے 2021ٹوکیومیں حصہ لینے جارہے ہندستانی ایتھلیٹوں کی تمام ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے اپنی تاریخی اور جذبہ سے پر کوششوں کے لئے وزیراعظم نریندر مودی اور کھیل کے وزیر کرین رجیجو کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔