نئی دہلی، 24 جولائی (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند نے ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان کے لئے میڈل کاکھاتہ کھولنے والی ویٹ لفٹر میرابائی چانو کو مبارکباد دی ہے مسٹر کووند نے ہفتے کے روز ٹویٹ کیا، "میرابائی چانو کوٹوکیو اولمپکس 2020 میں ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیت کر میڈل کاکھاتہ
کھولنے کے لئے دلی مبارکباد۔‘‘
26 سالہ چانو نے اولمپکس کے پہلے روز 49 کلو ویٹ کیٹگری میں چاندی کا تمغہ جیتا ۔ کسی اولمپکس میں وہ چاندی کا تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون ویٹ لفٹر بنی ہیں۔
اس سے قبل کرنم ملیشوری نے سڈنی اولمپکس 2000 میں 69 کلوگرام وزن کے زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔