میلبورن، 19 نومبر (یو این آئی) ایک خاتون ساتھی کو فحش پیغام بھیجنے پرکرکٹ آسٹریلیا کے ذریعہ تحقیقات کئے جانے کے بعد ٹم پین نے ٹیسٹ کپتانی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
8 دسمبر کو پہلے ایشز ٹیسٹ کے لئے فٹ
ہونے کی دوڑ کا سامنا کر رہے پین کا نام نیوز کارپ کی رپورٹ میں سامنے آیا تھا۔
36 سالہ پین نے جمعے کے روز ہوبارٹ میں میڈیا کے سامنے اعلان کیا کہ وہ استعفیٰ دے رہے ہیں لیکن ایشز کے لیے انتخاب کے لیے دستیاب رہیں گے۔