سڈنی، 14 جنوری (یواین آئی) آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین نے برسبین کے گابا میدان پر ہندوستان کے اتھ جمعہ سے شروع ہونے والے چوتھے اور آخری ٹسٹ میچ سے قبل یہاں برسبین کے ناظرین سے میدان پر ہندوستانی کھلاڑیوں کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ
(ایس سی جی) میں تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران تنازعہ میں آنے کے بعد پین نے یہ اقدام کیا۔
سڈنی میں ، ہندوستانی کھلاڑیوں محمد سراج اور جسپریت بمراہ پر نسلی تبصرہ کیا گیا تھا اور ہندوستانی ٹیم کی شکایت کے بعد اس طرح کے تبصرے کرنے والے چھ شائقین کو میدان سے باہر کردیا گیا تھا۔