لندن، 31 جنوری (یو این آئی) انگلینڈ کے تجربہ کار و سینئر آل راؤنڈر اور 2010 ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے ٹم برسنن نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔
ان کے کاؤنٹی کلب
واروکشائر کرکٹ نے پیر کو اس کی تصدیق کی۔
برسنن نے کلب کو لکھے گئے خط میں کہا، "یہ ایک ناقابل یقین حد تک مشکل فیصلہ رہا، لیکن ونٹر ٹریننگ میں واپسی کے بعد مجھے لگا کہ یہ صحیح وقت ہے۔