ممبئی، 13 مئی (یو این آئی) ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما مڈل آرڈر کے بائیں ہاتھ کے بلے باز تلک ورما سے بہت متاثر ہیں اور انہیں پورایقین ہے کہ وہ جلد ہی ہندوستان کے لیے تینوں فارمیٹس
کھیلیں گے۔
روہت نے کہا کہ ان کے پاس تکنیک اور ذہنیت دونوں ہیں اور وہ بہت پرسکون دماغ کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں۔
تلک نے ہندوستان کے لئے 2020 میں انڈر 19 ورلڈ کپ کھیلاتھا، جس میں ہندوستان رنر اپ رہا۔