: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد 5 اکتوبر (یو این آئی) کمشنر پولیس رچہ کنڈہ ڈی ایس چوہان نے کہا ہے کہ شہر حیدر آباد کے اپل اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کرکٹ کے میں میچس کیلئے 1200 ملازمین پولیس کے ساتھ سخت سیکوریٹی انتظامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ پہلے ہی حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے
عہدیداروں کے ساتھ اس سلسلہ میں اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نمٹنے ، کرکٹ کیلئے حیدر آباد آنے والی مہمان ٹیموں، ٹیم کے عہدیداروں اور بی سی سی آئی کے عہدیداروں کو کسی بھی قسم کی مشکل سے بچانے اور آسان طریقہ سے میچس کے انعقاد کیلئے انتظامات کئے جائیں گے۔