اسلام آباد 28 اکتوبر (یو این آئی) پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی تین کھلاڑی کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات کو یہ اطلاع
دی۔
پی سی بی نے یہاں ایک بیان میں کہا، "ویمنز ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ گھریلو ایک روزہ سیریز سے قبل تیاری کیمپ کے لئے کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں جمع ہوئی تھی۔