جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟
نئی دہلی، یکم مئی، 2023 (پریس نوٹ) ٹاٹا انڈین
پریمیئر لیگ کے لائیو میچز دیکھنے کے لیے فین پارک میں ہزاروں لوگ جمع ہورہے
ہیں۔ وڈودرا، کرنول، بردھمان، جلگاؤں، وارانسی، کرنال اور تھوتھکوڈی میں ہفتہ اور
اتوار کو فین پارک بنائے گئے تھے۔ جس میں ہزاروں ناظرین نے اپنی
پسندیدہ ٹیم کا
لائیو میچ دیکھا۔ میچ کی لائیو سٹریمنگ جیو سنیما کر رہی ہے۔ بتا دیں کہ جیو سنیما
کے پاس آئی پی ایل ٹیلی کاسٹ کے ڈیجیٹل حقوق ہیں۔ فین پارک میں آئی پی ایل
کے 1000ویں میچ کا جنون عروج پر تھا۔ سنسنی خیز مقابلے میں ممبئی انڈینز نے راجستھان
رائلز کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹاٹا آئی پی ایل کے فین پارک
میں داخلہ مفت ہے۔ فین پارکس میں فیملی زون، کڈز زون، فوڈ اینڈ بیوریجز اور جیو
سنیما ایکسپریئنس زون بنائے گئے تھے۔ اتوار اور ہفتہ کو ہونے والے دیگر
میچوں میں دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو سات وکٹوں سے جبکہ
سن رائزرز حیدرآباد نے دہلی کیپٹلز کو نو رنز سے شکست دی۔ پنجاب کنگز نے آخری
گیند پر چار بار کی چیمپئن چنئی سپر کنگز کو شکست دی۔ ہر انٹرنیٹ صارف تک کرکٹ کے
جنون کو لے کر، پورے سیزن میں 35 سے زیادہ شہروں اور قصبوں میں ٹا ٹا آئی
پی ایل فین پارکس قائم کیے جائیں گے۔ کرکٹ کے شائقین کو ان فین پارکس میں
مدعو کیا جا رہا ہے۔ جیو سنیما اپنی بہترین ڈیجیٹل سٹریمنگ کی وجہ سے سامعین
کے درمیان پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔ ناظرین جیو سنیما پر 4کے میں بھی میچ
دیکھ سکتے ہیں۔