ٹوکیو، 24 اگست (یو این آئی/شنہوا) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باک آج رات یہاں ہونے والی پیرااولمپک گیمز 2020 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے
ٹوکیو پہنچ گئے ہیں۔
جاپانی اخبار نکی کے مطابق باک پیر کو ٹوکیو پہنچے۔
انہیں جاپانی حکومت کی جانب سے تین دن کے لازمی قرنطینہ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔