میلبورن، 25 دسمبر (یواین آئی) سلامی بلے باز شبھمن گل اور تیزگیندباز محمد سراج آسٹریلیا کے خلاف سنیچر سے شروع دوسرے باکسنگ ڈے ٹسٹ میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں اور سال 2001 کے بعد یہ تیسرا موقع ہوگا جب دو یا اس سے زیادہ ہندوستانی کھلاڑی غیرملکی سرزمین پر ایک ساتھ ڈیبیو کریں
گے۔
وریندر سہواگ اور دیپ داس گپتا نے 2001 میں جنوبی افریقہ میں ایک ساتھ ڈیبیو کیا تھا جبکہ وراٹ کوہلی، ابھینو مکند اور پروین کمار نے 2011 میں ویسٹ انڈیز میں ایک ساتھ ڈیبیو کیا تھا۔
گل اور سراج کے ٹسٹ ڈیبیو کے ساتھ ٹسٹ کھیلنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کی تعداد 298 پہنچ جائے گی ۔