: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،31جولائی (ایجنسی) لندن میں کھیلے جا رہے جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میں بین سٹوکس ben-stokesکی سنچری کی بدولت انگلینڈ کافی مضبوط ہوگئی ہے . لارڈز میں کھیلے جا رہے میچ کے چوتھے دن کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ جیت کی جانب بڑھا ہے.
چوتھی اننگز میں جنوبی افریقہ نے 492 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے
ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنائے ہیں. افریقی بلے باز ڈین یلگر کی 72 * اور باووما 16 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں اب آخری دن کا کھیل باقی ہے. انگلینڈ کی حالت ہی کافی مضبوط ہے اور جنوبی افریقہ کے لئے میچ بچانا مشکل لگ رہا ہے.
اس سے پہلے پہلی اننگز میں بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ نے 353 رنز بنائے. اس دوران بلے باز بین اسٹوکس اپنی سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے. انہوں نے 112 رنز کی اننگز کھیلی.