نئی دہلی، 20 نومبر (یواین آئی) چنئی سپر کنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے سنیچر کے روز کہا کہ وہ انڈین پریمیر لیگ کے آئندہ سیزن میں کھیلنے کا فیصلہ ابھی نہیں کریں گے۔
دھونی نے یہ بھی کہا کہ ابھی ٹورنامنٹ شروع ہونے
میں کافی وقت ہے اس لئے وہ جلدبازی میں فیصلہ نہیں کریں گے۔
دھونی نے چنئی میں سی ایس کے چوتھے خطاب کی جیت کی خوشی میں منعقدایک پروگرام کے دوران کہا کہ ’’ میں اس بارے میں سوچوں گا، ابھی کافی وقت ہے، فی الحال ہم نومبر میں ہیں۔