جوہانسبرگ، 7 جنوری (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ میں ہندستان کے کپتان رہے لوکیش راہل کا خیال ہے کہ ٹیم کو پہلی اننگز میں بڑا اسکور نہیں کھڑا کرنے کی قیمت چکانا
پڑی۔
میچ کے اختتام کے بعد راہل نے کہا کہ ٹیم پہلی اننگز میں 60-70 رن پیچھے رہ گئی۔
راہل نے میچ کے بعد پریزنٹیشن میں کہا کہ سچ کہوں تو ٹاس جیتنے کے بعد پہلی اننگز میں ہم 60 یا 70 رن اور بناسکتے تھے۔