احمدآباد ، یکم مئی (یواین آئی) موجودہ آئی پی ایل سیشن کی اول ٹیموں میں سے ایک رائل چیلنجرس بنگلورو(آر سی بی) کے خلاف یہاں جمعہ کو آئی پی ایل 14 کے 26 ویں مقابلے میں شاندار جیت کے بعد پنجاب کنگس کے کپتان لوکیش راہل نے
کہا کہ ٹیم انتظامیہ ہرپریت برار کو تیار کررہا تھا۔
اس طرح کی پچ پر ٹیم نے ایک ایسے اسپنر کی ضرورت محسوس کی جو ہارڈ لینتھ پر گیندبازی کرسکے اور برار نے ایسا ہی کیا۔
اتنا ہی نہیں انہوں نے آخر میں اچھی بلے بازی بھی کی۔