دبئی 5 اکتوبر (یو این آئی) سابق ہندوستانی تیز گیند باز اجیت اگرکر نے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے منتخب ہندوستانی ٹیم میں چوٹ کے علاوہ کسی اور وجہ سے تبدیل نہیں کی جانی چاہیے۔
آگرکر نے منگل کو اسٹار اسپورٹس کے پروگرام کرکٹ کنیکٹڈ میں ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے آئی سی سی مردوں کے ٹی 20 عالمی کپ میں تبدیلی کے حوالے سے کہا، "ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے جو ٹیم منتخب ہوئی ہے اس میں تبدیلی نہیں ہونی
چاہیے۔
یقینا اس وقت بہت سے ایسے کھلاڑی ہیں جو زبردست فارم میں نہیں ہیں لیکن اس فارم کو تبدیل کرنے میں صرف ایک اننگز درکار ہوتی ہے، چاہے وہ گیندبازی یو یابلے بازی اوریہ آئی پی ایل کے اختتام سے قبل بھی ہوسکتا ہے، اس لئے اگر آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ عالمی کپ میں جانے کے لئے آپ نے سب سے اچھے 15 کھلاڑی چنے ہیں تومیری ذاتی رائے ہے میں اس کے ساتھ رہوں گا، کیونکہ جب چیزیں اتنی اچھی نہیں دکھ رہی ہوں تب بھی آپ کو لوگوں پر اعتمام دکھانا ہوگا، کیونکہ چیزیں بہت جلد تبدیل ہوسکتی ہیں۔