احمدآباد، 28 اپریل (یو این آئی) دہلی کیپیٹلس کے خلاف یہاں منگل کے روز آئی پی ایل 14 کے 22 ویں اور کانٹے کے مقابلے میں ایک رن سے دلچسپ جیت کے بعد رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ ایک وقت کو انھیں لگا تھا کہ
میچ ہاتھ سے جا رہا ہے لیکن سراج کے آخری اوور میں انھیں یقین آیا۔
وراٹ نے میچ کے بعد کہا،’ہمیں امید تھی کہ سراج پیشہ ور ڈھنگ سے اور بے خوف ہو کر گیندبازی کریں گے۔
اگر فیلڈنگ میں کمی نہیں ہوتی تو میچ اتنا آگے نہیں جاتا۔