سڈنی 7 دسمبر(یواین آئی) وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی-20 سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری قائم کرلی ہے اور اب وہ منگل کو ہونے والی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں 0-3 کی کلین سویپ کے اردے سے اترے گا ہندوستان
نے اس سیریزکا کینبرامیں پہلا میچ 11رنوں سے اورسڈنی میں دوسرا چھ وکٹوں سے جیتا تھا۔
ہندوستان نے پہلے مقابلے میں اپنے 161 رنوں کے اسکور کابخوبی دفاع کیا اور دوسرے میچ میں 195 کے ہدف کوباآسانی حاصل کرلیا۔
تیسرا میچ بھی سڈنی میں ہوگا۔