: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ایمسٹرڈیم،15اگسٹ (ایجنسی) گرجنت سنگھ اور مندیپ سنگھ کے گولوں کی بدولت ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے یہاں دلچسپ مقابلے میں دنیا کی چوتھے نمبر کی ٹیم ہالینڈ کو 2-1 سے ہرا دیا. من پریت سنگھ کی قیادت والی ٹیم میں ہندوستان نے پیر (14 اگست) کو نو جونیئر کھلاڑیوں کو موقع
دیا، لیکن اس کے باوجود ہالینڈ کی تجربہ کار ٹیم کو گرجنت (چوتھی منٹ) اور مندیپ (51 منٹ) کے گول کی بدولت شکست دینے میں کامیاب رہی. ہندوستان نے اس طرح تین میچوں کی سیریز بھی جیت لی.
ہندوستان نے شروع سے ہی میزبان ٹیم پر دبدبہ بنایا اور مثبت ارادے سے کھیلی. ہندوستان کو اس کا فائدہ چوتھے منٹ میں ملا جب پنالٹی کارنر پر ٹیم نے گول کیا.