: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ابوظبی 22 اکتوبر (یو این آئی) کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف شاندار جیت کے ساتھ رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر محمد سراج سے اوپننگ کا فیصلہ موثر ہوا وراٹ نے بدھ کے روز آٹھ وکٹوں کی فتح کے بعد کہا کہ اگرچہ لوگوں کو بنگلور ٹیم پر اعتماد نہیں تھا لیکن ان کا اور تمام کھلاڑیوں کو ٹیم پر پورا اعتماد ہے۔ وراٹ نے کہا
کہ سچ پوچھیں تو ہم نے بولنگ سے پہلے ہی سراج کو نئی گیند دینے کا فیصلہ کیا تھا اور یہ فیصلہ کام آیا۔ میچ کے آغاز سے پہلے میں واشنگٹن سندر کے ساتھ بولنگ شروع کرنے کے بارے میں سوچا تھا۔ جب ہم نے پچ دیکھی تو خشک نظر آئی۔ ٹاس کے دوران بھی میں نے کہا تھا کہ ٹاس ہارنے پر ہمیں خوشی ہے کیونکہ اس پچ پر پہلے بیٹنگ کی بجائے بعد میں بیٹنگ کرنا آسان ہے۔