نئی دہلی/30ڈسمبر(ایجنسی) اولمپک مڈلسٹ پی وی سندھ نے کہا ہے کہ وہ درجہ بندی کے بارے میں فکر مند نہیں ہیں. سندھو نے حال ہی میں ختم ہوئے سیزن کے دوسرے نصف میں لگ بھگ دومہینے کے لیے کیریئر کا بہترین رینکنگ حاصل کرتے ہوئے دنیا کی دوسری
نمبر کی کھلاڑی بننے کا موقع حاصل کیا تھا-
لیکن پیچھلے دنوں کئی خطاب سے چوکنے کے بعد ہندوستان کی اسٹار کھلاری رینکنگ میں نمبر تین کے مقام پر آئی ہے- سندھو حال ہی میں پی بی ایل میں جاپانی کھلاڑی کو ہراکر اپنے فارم کا پھر سے شاندار ثبوت دیا ہے.