نئی ممبئی ، 2 فروری ( یواین آئی ) ویتنام نےبدھ کے روز یہاں ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اے ایف سی خواتین ایشیا کپ 2022 کے پلے آف میچ میں تھائی لینڈ کو 2-0 سے شکست دے کر فیفا خواتین ورلڈ کپ میں کھیلنے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھا۔
اتوار کوچائنیز تائپے کے خلاف راؤنڈ رابن پلے آف میچ میں
فتح ویتنام کے لیے ورلڈ کپ کا ٹکٹ یقینی بنائے گی اوروہ چین، جاپان، کوریا، فلپائن کے ساتھ اگلے سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا ۔
بطور شریک میزبان آسٹریلیا پہلے ہی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔