دوحہ، 05 جنوری (ایجنسی) عالمی نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے Novak Djokovic نوواک جوکووچ کو قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں سنسنی خیز شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جو اس سیزن میں ان کی پہلی شکست
ہے۔
ٹاپ سیڈ جوکووچ کو دنیا کے 24 ویں نمبر کے کھلاڑی رابرٹو بتستا اگت نے تین گیموں کی جدوجہد میں 6-3، 6-7، 6-4 سے شکست دی جو ٹورنامنٹ میں جوکووچ کا مسلسل تیسری مرتبہ تین گیموں تک چلا میچ تھا۔ مسلسل ڈھائی گھنٹے تک جدوجہد کے بعد بالآخر سربیا ئی کھلاڑی سیمی فائنل مقابلہ ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔